نئی آٹو پالیسی منظور، الیکٹرک گاڑیوں کیلئے بڑی مراعات

نئی آٹو پالیسی منظور، الیکٹرک گاڑیوں کیلئے بڑی مراعات

Sep 10, 2026|ویب ڈیسک

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے 2026 سے 2031 تک کی نئی پانچ سالہ آٹو پالیسی کے مسودے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت روایتی گاڑیوں کے موجودہ اسمبلرز کو مزید 4 سال تک تحفظ حاصل رہے گا، جبکہ نئی انرجی گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کیلئے بڑے ٹیکس مراعات دی جائیں گی۔منظور شدہ پالیسی میں بیٹری الیکٹرک گاڑیوں کو سب سے زیادہ ترجیحی ٹیکس سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ رینج ایکسٹینڈڈ الیکٹرک وہیکلز اور پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک وہیکلز کو الگ الگ کیٹیگریز میں شامل کیا جائے گا۔حکومت نے نئی انرجی گاڑیوں کی خریداری کیلئے قرض کی زیادہ سے زیادہ حد 30 لاکھ روپے سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔اسی طرح قرض کی واپسی کی مدت بھی 3 سال سے بڑھا کر 5 سال کردی گئی ہے۔