نیشنل چیمپئنز کپ کا آج ملتان میں آغاز، گرینز اور وائٹس آمنے سامنے

نیشنل چیمپئنز کپ کا آج ملتان میں آغاز، گرینز اور وائٹس آمنے سامنے

Aug 11, 2026|ویب ڈیسک

ملتان( سپورٹس ڈیسک) نیشنل چیمپئنز کپ کا آغاز آج ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان گرینز اور پاکستان وائٹس کی ٹیمیں مدِمقابل ہوں گی۔میچ دوپہر 3 بجے شروع ہوگا، پاکستان گرینز کی قیادت شاداب خان جبکہ پاکستان وائٹس کی کپتانی صائم ایوب کریں گے۔پاکستان گرینز کی ٹیم میں فخر زمان، نسیم شاہ، فہیم اشرف، مہران ممتاز اور سمیر منہاس شامل ہیں، جبکہ پاکستان وائٹس کی جانب سے حارث رؤف، حسن نواز، خوشدل شاہ، وسیم جونیئر، عثمان خان اور شاہنواز دھانی میدان میں اتریں گے۔ٹورنامنٹ میں سابق ٹیسٹ کرکٹر سلمان بٹ، سابق پاکستانی ویمن کرکٹر ایمن انور، طارق سعید، علی یونس اور راجہ اسد کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔نیشنل چیمپئنز کپ کے دوران ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شائقین کو مفت داخلے کی سہولت حاصل ہوگی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی، جس میں چاروں ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی اور یادگاری تصاویر بنوائیں۔