اسلام آباد( کامرس ڈیسک)اسلام آباد میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کل طلب کر لیے گئے ہیں۔ صدر پاکستان نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر دونوں ایوانوں کے اجلاس بلانے کی منظوری دی۔قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے جبکہ سینیٹ کا اجلاس شام 4 بجے ہوگا۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور کے مطابق وفاقی بجٹ 12 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، جسے وزیر خزانہ آئندہ مالی سال کے لیے پیش کریں گے۔
قومی اسمبلی و سینیٹ کے اجلاس کل طلب، وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا
3 گھنٹے قبل