مراکش پنالٹی شوٹ آؤٹ میں نیدرلینڈز کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

مراکش پنالٹی شوٹ آؤٹ میں نیدرلینڈز کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

Jun 30, 2026|ویب ڈیسک

مراکش( سپورٹس ڈیسک)فٹ بال ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 32 میں مراکش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدرلینڈز کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان مقررہ وقت اور اضافی وقت کے اختتام تک مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر رہا، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔دونوں ٹیموں کو پانچ، پانچ پنالٹی مواقع دیے گئے، تاہم مراکش نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کر لی۔نیدرلینڈز کی جانب سے گیپکو نے گول اسکور کیا، جبکہ مراکش کے لیے ڈیوپ نے گیند کو جال کی راہ دکھائی۔راؤنڈ آف 32 میں یہ دوسرا مقابلہ تھا جس کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے ہوا۔پری کوارٹر فائنل میں مراکش کا مقابلہ 4 جولائی کو کینیڈا سے ہوگا۔یاد رہے کہ اس سے قبل پیراگوئے نے بھی جرمنی کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا تھا۔