مچل اسٹارک ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین لیفٹ آرم بولر بن گئے

مچل اسٹارک ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین لیفٹ آرم بولر بن گئے

Aug 14, 2026|ویب ڈیسک

ڈارون( سپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بائیں ہاتھ کے بولر کا اعزاز حاصل کرلیا۔بنگلادیش کے خلاف ڈارون میں جاری سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں مچل اسٹارک نے سری لنکا کے سابق اسپنر رنگانا ہیراتھ کو پیچھے چھوڑ دیا۔رنگانا ہیراتھ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے دوران 433 وکٹیں حاصل کی تھیں، جبکہ مچل اسٹارک کی وکٹوں کی تعداد 434 ہوگئی ہے۔ انہوں نے بنگلادیش کے شادمان اسلام کو آؤٹ کرکے یہ اہم سنگِ میل عبور کیا۔پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم 414 ٹیسٹ وکٹوں کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔