مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں

Oct 14, 2026|ویب ڈیسک

لندن( کامرس ڈیسک) مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں بدھ کی صبح دونوں اہم اقسام کے تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں۔کاروبار کے ابتدائی اوقات میں برینٹ خام تیل کی قیمت 89 سینٹ، یعنی 0.8 فیصد اضافے کے بعد 106.58 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 80 سینٹ، یعنی 0.9 فیصد بڑھ کر 94.94 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، تیل کی قیمتوں میں یہ اضافہ منگل کو کاروبار کے اختتام پر سامنے آنے والے ملے جلے رجحان کے بعد ہوا۔ منگل کو برینٹ خام تیل کی قیمت میں 0.9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جبکہ امریکی خام تیل 0.4 فیصد مہنگا ہوگیا تھا۔عالمی منڈی میں تیل کے تاجروں کی توجہ یمن کے حوثی گروپ اور سعودی عرب کے درمیان جاری لڑائی کے باعث تیل کی ترسیل کو لاحق خطرات اور روس سے ڈیزل کی ممکنہ اضافی فراہمی پر مرکوز ہے۔دوسری جانب سعودی عرب کی وزارتِ توانائی کے مطابق حوثی گروپ نے ظہران شہر میں سعودی سرکاری تیل کمپنی آرامکو کی ایک انتظامی عمارت کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں عمارت میں محدود پیمانے پر آگ لگ گئی۔