میکسیکو نے ایکواڈور کو شکست دے کر 40 سال بعد ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی
Jul 1, 2026|ویب ڈیسک
نیویارک( سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 مرحلے میں میکسیکو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایکواڈور کو 2-0 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔میچ میں میکسیکو کی جانب سے کوئی نوننس نے پہلا گول اسکور کیا، جبکہ ہیمی نینس نے دوسرا گول کر کے ٹیم کی فتح یقینی بنا دی۔اس کامیابی کے ساتھ میکسیکو نے 40 سال بعد ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پیش قدمی کی ہے، جو ٹیم کے لیے ایک اہم اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ناک آؤٹ مرحلے میں فرانس بھی سوئیڈن کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔