ایم باپے کے دو گول، فرانس کی سوئیڈن کے خلاف شاندار فتح

ایم باپے کے دو گول، فرانس کی سوئیڈن کے خلاف شاندار فتح

Jul 1, 2026|ویب ڈیسک

نیویارک( سپورٹس ڈیسک)فٹ بال ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف تھرٹی ٹو مرحلے میں فرانس نے سوئیڈن کو تین صفر سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی، جہاں اس کا مقابلہ پیراگوئے سے ہوگا۔نیویارک میں کھیلے گئے میچ میں فرانس کی ٹیم ابتدا ہی سے حریف پر حاوی رہی اور مسلسل حملوں کے ذریعے دباؤ برقرار رکھا۔فرانس کی جانب سے اسٹار کھلاڑی ایم باپے نے پہلے ہاف کے اختتام سے قبل 45ویں منٹ میں پہلا گول کیا۔ دوسرے ہاف میں فرانس نے اپنی برتری مزید مضبوط بنائی، جہاں بارکولا نے 53ویں منٹ میں دوسرا گول کیا۔ایم باپے نے 74ویں منٹ میں اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول کر کے فرانس کی فتح یقینی بنا دی۔ تین صفر کی کامیابی کے ساتھ فرانس نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ حاصل کر لی۔