ایم باپے نے ورلڈ کپ گول ریکارڈ میں نئی تاریخ رقم کر دی

ایم باپے نے ورلڈ کپ گول ریکارڈ میں نئی تاریخ رقم کر دی

Jul 1, 2026|ویب ڈیسک

 نیو یارک( سپورٹس ڈیسک)فرانس کے اسٹار فٹ بالر ایم باپے نے سوئیڈن کے خلاف دو گول کر کے فٹ بال ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایک اور اہم اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ان دو گولز کے بعد ایم باپے کے عالمی کپ مقابلوں میں مجموعی گولز کی تعداد 18 ہو گئی، جس کے ساتھ وہ سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔انہوں نے جرمنی کے سابق کھلاڑی میرو سلاو کلوزے کا 16 گولز کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، جبکہ اب وہ ارجنٹینا کے لیونل میسی سے صرف ایک گول پیچھے ہیں، جن کے ورلڈ کپ گولز کی تعداد 19 ہے۔ایم باپے رواں ورلڈ کپ میں بھی شاندار فارم میں ہیں اور اب تک چھ گول اسکور کر چکے ہیں، جس کے باعث وہ گولڈن بوٹ کی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں۔ناک آؤٹ مرحلے میں بھی ایم باپے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، جہاں ان کے گولز کی تعداد دس ہو چکی ہے۔