ترکیہ کے موغلا کے جنگلات میں آگ، بجھانے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن جاری

ترکیہ کے موغلا کے جنگلات میں آگ، بجھانے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن جاری

Jul 23, 2026|ویب ڈیسک

استنبول( مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صوبہ موغلا کے جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث وسیع رقبہ لپیٹ میں آ گیا، جبکہ دھویں کے گھنے بادل علاقے پر چھا گئے۔رپورٹس کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے زمینی اور فضائی سطح پر بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ریسکیو آپریشن میں فائر فائٹرز کے ساتھ ہیلی کاپٹرز اور طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں تاکہ شعلوں کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔حکام کے مطابق آپریشن میں 380 اہلکار، 53 فائر ٹرک، 9 واٹر ٹینکرز، 14 ہیلی کاپٹرز اور 5 طیارے حصہ لے رہے ہیں۔ فضائی ذرائع سے مسلسل پانی پھینک کر آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، جبکہ متاثرہ علاقے کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔