مریم محمود ریکسہم ایف سی کے انٹرنیشنل آنر بورڈ پر شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون

مریم محمود ریکسہم ایف سی کے انٹرنیشنل آنر بورڈ پر شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون

Aug 22, 2026|ویب ڈیسک

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمن فٹ بال ٹیم کی کھلاڑی مریم محمود نے ریکسہم ایف سی کے انٹرنیشنل آنر بورڈ پر جگہ بنا کر تاریخ رقم کردی، وہ کلب کے اس اعزاز سے نوازے جانے والی پہلی خاتون پاکستانی کھلاڑی ہیں۔پاکستان کی نمائندگی کرنے پر برطانوی کلب نے مریم محمود کا نام اپنے انٹرنیشنل آنر بورڈ میں شامل کیا، جہاں پاکستان مینز ٹیم کے عمر نواز کا نام بھی موجود ہے۔مریم محمود نے اس اعزاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کلب کے لیجنڈز کے ساتھ اپنا نام دیکھنا ان کے لیے فخر اور ناقابل یقین احساس ہے۔ ان کے بقول پاکستان کی عالمی سطح پر نمائندگی کا سفر یادگار رہا۔انہوں نے بتایا کہ آئیوری کوسٹ میں پاکستان کی جانب سے 3 میچز کھیلنا خاص تجربہ تھا جبکہ ترکز اینڈ کائیکوس کے خلاف گول کرنا ان کے کیریئر کا یادگار لمحہ ہے۔مریم محمود کا کہنا تھا کہ بچپن میں ان کے پاس کوئی خاتون رول ماڈل نہیں تھی، اس لیے وہ چاہتی ہیں کہ نوجوان لڑکیوں کے لیے خود ایک مثبت مثال بنیں اور انہیں آگے بڑھنے کی ترغیب دیں۔