مانسہرہ، طبی بنیادوں پر ریٹائرمنٹ کے کیسز کا جائزہ
پشاور( اباسین خبر) مانسہرہ میں ضلعی میڈیکل بورڈ کی سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سہیل احمد کی صدارت میں ہوا، جس میں طبی بنیادوں پر ریٹائرمنٹ کے خواہشمند سرکاری ملازمین کی درخواستوں اور متعلقہ کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ملازمین کی جانب سے طبی بنیادوں پر ریٹائرمنٹ کے لیے جمع کرائی گئی درخواستوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔ کمیٹی نے بعض کیسز کی منظوری دے دی، جبکہ مزید طبی تصدیق کے متقاضی درخواستیں ضلعی میڈیکل بورڈ کو بھجوانے کا فیصلہ کیا۔کمیٹی کے مطابق جن کیسز میں مزید طبی معائنے یا تصدیق درکار ہے، انہیں ضلعی میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا تاکہ متعلقہ ملازمین کا طبی معائنہ کرکے میڈیکل رپورٹ حاصل کی جا سکے۔اجلاس کے دوران متعلقہ کیسز کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں تاکہ تمام درخواستوں پر قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی مکمل کی جا سکے۔