اباسین خبر

کراچی پورٹ کی بڑی کامیابی، جہازوں کی آمد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی

کراچی پورٹ کی بڑی کامیابی، جہازوں کی آمد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی

کراچی( کامرس ڈیسک)کراچی پورٹ نے آٹھ سال کے بعد ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے جہازوں کی آمد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر لی ہے۔وفاقی وزیر بحری امور کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران کراچی پورٹ پر مجموعی طور پر 2 ہزار 3 جہاز لنگر انداز ہوئے، جس سے بندرگاہ کی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران جہازوں کے مجموعی وزن اور ٹنیج میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں مجموعی کارکردگی میں 7.5 فیصد بہتری دیکھی گئی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بحری تجارت میں یہ اضافہ ملکی معیشت کے لیے مثبت اشارہ ہے اور اس سے تجارتی سرگرمیوں میں وسعت کا عندیہ ملتا ہے۔کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین نے اس پیش رفت کو بندرگاہی آپریشنز اور انتظامی بہتری کا نتیجہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ، جو انیس سو ستاسی میں قائم ہوا، آج بھی ملک کی سب سے اہم بحری تجارتی گزرگاہ کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے۔