ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی، فی کلو 67 روپے سستی
Jul 1, 2026|ویب ڈیسک
کراچی( کامرس ڈیسک)نئے مالی سال کے آغاز پر ایل پی جی صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آ گئی، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 67 روپے 33 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 241 روپے 43 پیسے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق قیمت میں کمی کے بعد 11.8 کلوگرام گھریلو ایل پی جی سلنڈر 794 روپے 5 پیسے سستا ہو کر 2848 روپے 91 پیسے کا ہو گیا ہے۔ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق جولائی کے مہینے کے لیے ہوگا۔