کراچی ( کامرس ڈیسک) کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کاروباری شراکت داروں کے لیے نئے دور کا آغاز کرتے ہوئے ڈریجنگ آپریشن شروع کر دیا ہے، جس کے تحت نیشنل ڈریجنگ اینڈ میرین سروسز نے پہلا مرحلہ مکمل کرنے کی جانب پیش رفت شروع کر دی ہے۔انتظامیہ کے مطابق پہلی بار کراچی پورٹ پر چار بڑے ڈریجرز بیک وقت چار ماہ تک کھدائی کا عمل جاری رکھیں گے تاکہ بڑے بحری جہازوں کی آمدورفت کو ممکن بنایا جا سکے۔ اس منصوبے کے تحت ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل سمیت اپر اور لوئر ہاربر کی برتھوں کو مزید گہرا کیا جا رہا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس آپریشن میں روٹرڈرم، ایتھینا، ابول اور انڈس ڈولفن نامی جدید ڈریجرز ایک ساتھ کام کر رہے ہیں، جو بندرگاہ کی استعداد بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔منصوبے کی تکمیل کے بعد پینامیکس طرز کے بڑے جہازوں کی آمدورفت ممکن ہو جائے گی، جس سے کراچی پورٹ کو علاقائی ٹرانزٹ اور ٹرانس شپمنٹ مرکز کے طور پر مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔
کراچی پورٹ پر بڑے منصوبے کا آغاز، بحری سرگرمیوں میں انقلاب کی تیاری
2 گھنٹے قبل