کراچی (کامرس نیوز) ایران امریکا معاہدہ طے پانے کے بعد عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 10 ہزار 800 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 55 ہزار 136 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔اسی طرح 10 گرام سونا 9 ہزار 720 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 89 ہزار 600 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، فی تولہ چاندی 230 روپے بڑھ کر 7 ہزار 509 روپے ہو گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 108 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 4 ہزار 327 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔