اباسین خبر

20 جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، 55 روپے فی لیٹر تک ریلیف متوقع

20 جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، 55 روپے فی لیٹر تک ریلیف متوقع

 اسلام آباد( ہیلتھ ڈیسک) 20 جون سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے تحت صارفین کو فی لیٹر 55 روپے تک ریلیف مل سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی اور مشرق وسطیٰ میں جغرافیائی و سیاسی کشیدگی میں نرمی کے بعد حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی پر غور کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 20 روپے اور ڈیزل میں 36 روپے تک کمی کی تجویز پر غور کر رہی ہے، جبکہ اس کے ساتھ لیوی میں اضافے کی بھی خواہش ظاہر کی گئی ہے۔حکام کے مطابق حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میں کیا جائے گا، تاہم اگر مجوزہ کمی منظور ہو جاتی ہے تو صارفین کو پٹرول پمپ پر نمایاں ریلیف حاصل ہوگا۔واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے۔