لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کو پاکستان پر 195 رنز کی برتری

لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کو پاکستان پر 195 رنز کی برتری

Aug 21, 2026|ویب ڈیسک

لیڈز( سپورٹس ڈیسک) ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 366 رنز بنا کر پاکستان کے خلاف 195 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ہیری بروک 91، جارڈن کاکس 73، جو روٹ 66 اور ڈین لارنس 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جبکہ علی عثمان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 171 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔ بارش کے باعث دوسرے روز کھیل تاخیر سے شروع ہوا، جبکہ بابراعظم انگلی کی انجری کے باعث میچ سے باہر ہیں اور سلمان علی آغا قیادت کر رہے ہیں۔