لیڈز ٹیسٹ: گیند کے دو ٹکڑے، دونوں بولرز میں آدھی آدھی تقسیم

لیڈز ٹیسٹ: گیند کے دو ٹکڑے، دونوں بولرز میں آدھی آدھی تقسیم

Aug 20, 2026|ویب ڈیسک

ہیڈنگلے ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوران ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا، جہاں پاکستان کو پہلی اننگز میں 171 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد انگلینڈ کے دو بولرز نے یادگار کے طور پر میچ کی گیند آپس میں تقسیم کرلی۔انگلینڈ کے اولی رابنسن اور جوش ٹنگ نے پہلی اننگز میں پانچ، پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ چونکہ دونوں بولرز نے یکساں کارکردگی دکھائی، اس لیے انہوں نے گیند کو برابر تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا۔جوش ٹنگ نے گراؤنڈ سے باہر جاتے ہوئے اولی رابنسن کو مشورہ دیا کہ گیند کے دو حصے کر کے دونوں آدھی آدھی رکھ لیتے ہیں۔ رابنسن نے بھی اس تجویز کو پسند کیا۔بعد ازاں دونوں نے ڈریسنگ روم میں گراؤنڈ اسٹاف سے گیند کو درمیان سے کاٹنے کی درخواست کی، جس پر عمل کرتے ہوئے عملے نے کچھ دیر بعد گیند کے دو ٹکڑے کرکے انہیں دے دیے۔اولی رابنسن نے اس منفرد واقعے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کی آدھی گیند روز روز دیکھنے کو نہیں ملتی، اس لیے یہ دونوں بولرز کے لیے ایک ایسی یادگار ہے جسے وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔