ژوب سے اغوا لڑکا بازیاب، کوئٹہ پولیس نے 3 ملزمان گرفتار کرلیے
Aug 28, 2026|ویب ڈیسک
کوئٹہ ( اباسین خبر)کوئٹہ پولیس نے ژوب سے اغوا ہونے والے کمسن طالب علم بریال خان مندوخیل کو بازیاب کراکر تین ملزمان صابر شاہ، عبدالسلام اور انعام اللہ کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مغوی کی فوری اور بحفاظت بازیابی کی ہدایت کی تھی، جس پر ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل کی خصوصی ہدایت پر کارروائی کی گئی۔بازیابی کے بعد قانونی کارروائی مکمل کرکے بریال خان کو اہلخانہ کے حوالے کردیا گیا۔دوسری جانب پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ژوب اور ملحقہ علاقوں میں مبینہ منظم جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا۔ پارٹی کے مطابق ایسے واقعات سے علاقے میں خوف و عدم تحفظ بڑھ رہا ہے اور انتظامیہ کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات اٹھتے ہیں۔