خیبر پختون خوا میں سرکاری دفاتر کی جمعہ کی چھٹی ختم
Jun 30, 2026|ویب ڈیسک
پشاور( اباسین خبر)خیبر پختون خوا حکومت نے سرکاری دفاتر میں جمعہ کے روز دی جانے والی ہفتہ وار چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ انتظامیہ خیبر پختون خوا نے اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری دفاتر میں جمعہ کی چھٹی توانائی کے بحران کے دوران متعارف کرائی گئی تھی، تاہم موجودہ صورتحال کے پیش نظر اسے ختم کیا جا رہا ہے۔