اباسین خبر

کراچی پورٹ ٹیرف میں اضافہ منجمد، کاروباری طبقے کو بڑا ریلیف

کراچی پورٹ ٹیرف میں اضافہ منجمد، کاروباری طبقے کو بڑا ریلیف

اسلام آباد (کامرس ڈیسک)وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے کاروباری برادری کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کیا ہے۔اعلان کے مطابق کراچی پورٹ کے مالی سال 2026-27 کے لیے مجوزہ 5 فیصد ٹیرف اضافہ منجمد کر دیا گیا ہے، جس سے درآمد اور برآمد کنندگان کو نمایاں ریلیف ملے گا۔وفاقی وزیر کے مطابق اس فیصلے سے کاروباری طبقے کو 500 ملین روپے سے زائد کا ریلیف حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام وزیراعظم کے بلیو اکانومی وژن کے تحت اٹھایا گیا ہے، جس کا مقصد تاجروں اور صنعتکاروں کے اخراجات میں کمی لانا ہے۔جنید انوار چوہدری نے مزید کہا کہ حکومت برآمدات اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے، اور کراچی پورٹ پر ٹیرف فریز کرنے سے بندرگاہی لاگت میں استحکام آئے گا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کا تسلسل جاری رہے گا اور تاجروں کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جا سکے۔