جوڈ بیلنگھم اور عثمان طارق کی کرکٹ ویڈیو وائرل

جوڈ بیلنگھم اور عثمان طارق کی کرکٹ ویڈیو وائرل

Aug 3, 2026|ویب ڈیسک

برمنگھم( سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے معروف فٹ بالر جوڈ بیلنگھم اور پاکستان کے اسپنر عثمان طارق کی کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔ویڈیو میں جوڈ بیلنگھم نے عثمان طارق کے منفرد بولنگ ایکشن کا سامنا کیا، جبکہ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان بولنگ سے متعلق دلچسپ گفتگو بھی ہوئی۔عثمان طارق نے اپنے مخصوص انداز میں انگلش فٹ بالر کو گیندیں کرائیں اور ان کی بیٹنگ کی صلاحیت کو بھی سراہا۔واضح رہے کہ جوڈ بیلنگھم کو کرکٹ میں خاص دلچسپی ہے اور وہ دی ہنڈرڈ کی ٹیم برمنگھم فینکس میں شیئرز بھی رکھتے ہیں۔ وہ گزشتہ روز برمنگھم فینکس کا میچ دیکھنے کے لیے گراؤنڈ میں موجود تھے۔عثمان طارق بھی برمنگھم فینکس کا حصہ ہیں، جبکہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء بھی اسی ٹیم کے لیے کھیل رہی ہیں۔اس موقع پر فاطمہ ثناء کی جوڈ بیلنگھم سے ملاقات بھی ہوئی، دونوں نے گفتگو کی اور تصویر بنوائی، جو سوشل میڈیا پر شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔