جو روٹ نے اسٹیو اسمتھ کا ٹیسٹ کیچز کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
Aug 22, 2026|ویب ڈیسک
لندن( سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان جو روٹ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں فیلڈر کی حیثیت سے سب سے زیادہ ٹیسٹ کیچز کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔روٹ نے دوسری اننگز میں جوفرا آرچر کی گیند پر اذان اویس کا لیگ سلپ میں شاندار کیچ پکڑ کر آسٹریلوی اسٹار اسٹیو اسمتھ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں روٹ کا 219واں کیچ تھا، جبکہ اسمتھ نے 218 کیچز پکڑے ہیں۔یوں جو روٹ وکٹ کیپر کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز لینے والے فیلڈر بن گئے۔دوسری جانب انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں اننگز اور 103 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستان کی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 135 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔