اسلام آباد( کامرس ڈیسک)جیٹ فیول کی قیمت میں 56 روپے 97 پیسے کی بڑی کمی کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق جیٹ فیول کی نئی قیمت کم ہو کر 238 روپے 87 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔قیمت میں کمی کے بعد فضائی کرایوں میں بھی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔