جمرود: جبہ ڈیم سے لاپتہ تین چوکیدار اچانک گھروں کو لوٹ آئے

جمرود: جبہ ڈیم سے لاپتہ تین چوکیدار اچانک گھروں کو لوٹ آئے

Sep 9, 2026|ویب ڈیسک

پشاور( اباسین خبر) جبہ ڈیم سے تقریباً دو ہفتے قبل لاپتہ ہونے والے تین چوکیدار اچانک اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے، جس کے بعد اہلخانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ذرائع کے مطابق جبہ ڈیم پر تعمیراتی سرگرمیوں کی نگرانی پر مامور تین چوکیدار تقریباً دو ہفتے پہلے اچانک لاپتہ ہوگئے تھے۔ واقعے کے بعد علاقے میں تشویش پھیل گئی تھی اور ان کی تلاش کے لیے کوششیں جاری تھیں۔تاہم تینوں چوکیدار آج اچانک اپنے گھروں میں پہنچ گئے۔ ان کی واپسی کی خبر ملتے ہی اہلخانہ نے خوشی کا اظہار کیا۔چوکیداروں کے لاپتہ ہونے کے واقعے اور علاقے کی سکیورٹی صورتحال کے باعث جبہ ڈیم پر جاری تعمیراتی کام بھی روک دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق تینوں افراد کے لاپتہ ہونے اور پھر اچانک واپس آنے کی وجوہات سمیت واقعے کی مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔