جنوبی افریقا ( سپورٹس ڈیسک)سابق جنوبی افریقی آل راؤنڈر جیک کیلس کو 21ویں صدی کا عظیم ترین آل راؤنڈر قرار دے دیا گیا ہے، جبکہ بھارت کے سچن ٹینڈولکر اور سری لنکا کے متھیا مرلی دھرن بھی نمایاں اعزازات میں شامل رہے۔ای ایس پی این کرک انفو کے ماہرین اور سابق کرکٹرز پر مشتمل خصوصی جیوری نے 2000 سے 2025 تک کے عرصے میں بین الاقوامی کرکٹ کارکردگی کی بنیاد پر 21ویں صدی کے عظیم ترین مرد کرکٹرز کا انتخاب کیا۔اس انتخاب کے مطابق سچن ٹینڈولکر کو 21ویں صدی کا بہترین بلے باز، متھیا مرلی دھرن کو بہترین بولر جبکہ جیک کیلس کو بہترین آل راؤنڈر قرار دیا گیا۔خواتین کرکٹ میں آسٹریلیا کی ایلس پیری کو 21ویں صدی کی عظیم ترین بین الاقوامی کرکٹر کا اعزاز دیا گیا۔اس 25 رکنی جیوری میں دنیا بھر کے نامور سابق کرکٹرز اور ماہرین شامل تھے، جن میں وسیم اکرم، گریگ چیپل، فاف ڈو پلیسی، میتھیو ہیڈن، اینجلو میتھیوز، اوئن مورگن، روی شاستری، ڈینیئل ویٹوری اور شین واٹسن جیسے بڑے نام شامل ہیں۔سچن ٹینڈولکر کو کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین بلے بازوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہ ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں اور ان کے متعدد ریکارڈز آج بھی برقرار ہیں۔
جیک کیلس 21ویں صدی کے بہترین آل راؤنڈر قرار، سچن ٹینڈولکر اور مرلی دھرن بھی نمایاں
3 گھنٹے قبل