اٹلی کے لیجنڈ دفاعی کھلاڑی فرانکو بریسی چل بسے

اٹلی کے لیجنڈ دفاعی کھلاڑی فرانکو بریسی چل بسے

Aug 1, 2026|ویب ڈیسک

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)1982 کا فٹبال ورلڈ کپ جیتنے والی اٹلی کی ٹیم کے رکن اور عظیم دفاعی کھلاڑی فرانکو بریسی 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔اطالوی کلب اے سی میلان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں فرانکو بریسی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔فرانکو بریسی کو فٹبال کی تاریخ کے بہترین دفاعی کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا تھا۔ انہوں نے اٹلی کی قومی ٹیم کی جانب سے 81 میچز کھیلے اور 1982 کے ورلڈ کپ فاتح اسکواڈ کا حصہ رہے۔انہوں نے 1994 کے ورلڈ کپ فائنل میں بھی اٹلی کی قیادت کی، جہاں ان کی ٹیم کو برازیل کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔فرانکو بریسی نے اپنے 20 سالہ مکمل کلب کیریئر میں صرف اے سی میلان کی نمائندگی کی، جہاں انہوں نے چھ سیری اے ٹائٹل اور تین یورپیئن کپ جیتے۔انہوں نے 15 سیزن تک کلب کی کپتانی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 719 میچز کھیلے اور 33 گول اسکور کیے۔ اے سی میلان نے اپنے بیان میں کہا کہ فرانکو بریسی کی خدمات اور کھیل کے لیے ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔