غزہ میں اسرائیلی حملوں سے 14 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے 14 فلسطینی شہید

Jul 18, 2026|ویب ڈیسک

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 14 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں سے آٹھ افراد ایک ڈرون حملے میں اس وقت جاں بحق ہوئے جب وہ جنازے کے جلوس میں شرکت کے لیے جمع تھے۔قطری نشریاتی ادارے کے مطابق حماس کے ساتھ ہونے والی نام نہاد جنگ بندی کے نو ماہ گزرنے کے باوجود اسرائیل کی جانب سے تقریباً روزانہ حملے کیے جا رہے ہیں۔وسطی غزہ کے نصیرات پناہ گزین کیمپ میں بلاطہ مارکیٹ کے علاقے میں شہریوں کے اجتماع پر اسرائیلی حملے میں 8 افراد شہید ہوئے، جس کی تصدیق غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی اور العودہ ہسپتال نے کی۔العودہ ہسپتال کے مطابق حملے میں کم از کم 20 افراد زخمی بھی ہوئے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ اس وقت کیا گیا جب فلسطینی سوگوار احمد یٰسین مسجد کے باہر جمع تھے اور اس سے قبل ایک علیحدہ حملے میں شہید ہونے والے فلسطینی کے جنازے کا جلوس شروع ہونے کا انتظار کر رہے تھے۔