اسرائیل امریکا میں عوامی حمایت کھو رہا ہے، جے ڈی وینس

اسرائیل امریکا میں عوامی حمایت کھو رہا ہے، جے ڈی وینس

Jul 16, 2026|ویب ڈیسک

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ اسرائیل امریکا میں عوامی رائے کی جنگ ہارتا جا رہا ہے اور یہ ایک واضح حقیقت بن چکی ہے۔ایک امریکی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ اسرائیل امریکا کا اتحادی ضرور ہے، تاہم وہ امریکی سیاست پر اثرانداز ہونے کی کوشش بھی کرتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل اس حوالے سے خاصا مؤثر کردار ادا کرتا ہے۔انہوں نے ایسے وقت میں یہ بیان دیا ہے جب امریکا میں اسرائیل کے بارے میں عوامی رائے میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے۔امریکی میڈیا کے ایک حالیہ سروے کے مطابق صرف 32 فیصد امریکی اسرائیل کے بارے میں مثبت رائے رکھتے ہیں، جبکہ 39 فیصد کی رائے منفی ہے، جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں نمایاں تبدیلی سمجھی جا رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی حمایت میں سب سے زیادہ کمی ڈیموکریٹک پارٹی کے حامیوں اور آزاد ووٹرز میں ریکارڈ کی گئی ہے۔ 2013 کے مقابلے میں ڈیموکریٹس میں حمایت کی شرح 34 فیصد سے کم ہو کر 17 فیصد رہ گئی، جبکہ نوجوان امریکیوں میں بھی اسرائیل مخالف رجحان میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔