آئرلینڈ نے بھارت کا وائٹ واش کر دیا
Jun 29, 2026|ویب ڈیسک
آئرلینڈ( سپورٹس ڈیسک)آئرلینڈ کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کرکٹ ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0-2 سے وائٹ واش کر دیا۔اس فتح کے ساتھ ہی عالمی چیمپئن بھارت کی تقریباً تین برسوں سے جاری 16 مسلسل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ناقابلِ شکست رہنے کی روایت بھی اختتام پذیر ہوگئی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئرلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔ ہیری ٹیکٹر نے اپنے 100ویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 53 رنز اسکور کیے، جبکہ بین کیلٹز کے ساتھ ان کی 65 رنز کی شراکت نے ٹیم کی اننگز کو سہارا دیا۔