ایرانی فٹبالر نادر محمدی کی منفرد تھرو اِن پھر وائرل
Sep 10, 2026|ویب ڈیسک
تہران( سپورٹس ڈیسک)ایرانی دفاعی کھلاڑی نادر محمدی نے ایک مرتبہ پھر اپنی غیر معمولی ایکروبیٹک تھرو اِن سے شائقین کو حیران کردیا۔29 سالہ نادر محمدی نے روسی کپ کے چوتھے کوالیفائنگ راؤنڈ میں اسپارٹک کوسٹرومہ کی نمائندگی کرتے ہوئے ریازان کے خلاف عمدہ کھیل پیش کیا۔کوسٹرومہ نے یہ مقابلہ 0-2 سے جیت کر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی، جس میں نادر محمدی کی منفرد فلپ تھرو اِن نے بھی اہم کردار ادا کیا۔نادر محمدی کے غیر معمولی انداز میں کیے گئے تھرو اِن سے ٹیم کو فیصلہ کن گول کرنے میں مدد ملی۔یہ رواں سیزن میں نادر محمدی کی خاص تھرو اِن سے ملنے والی تیسری اسسٹ ہے۔ان کی خطرناک سیٹ پیس تکنیک نے روسی ڈومیسٹک مقابلوں میں انہیں ٹیم کا مؤثر ہتھیار بنا دیا ہے، جبکہ حریف دفاعی کھلاڑی بھی ان کے غیر روایتی تھرو اِن کو روکنے میں مشکلات کا سامنا کرتے دکھائی دیتے ہیں۔