امریکی جارحیت تک آبنائے ہرمز بند رہے گی: ایران

امریکی جارحیت تک آبنائے ہرمز بند رہے گی: ایران

Jul 15, 2026|ویب ڈیسک

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ امریکی جارحیت کے خاتمے تک آبنائے ہرمز بند رہے گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں خبردار کیا ہے کہ خطے میں تیل اور گیس کی دیگر برآمدی گزرگاہیں بھی نشانہ بن سکتی ہیں، تاہم کن راستوں کو ہدف بنایا جا سکتا ہے، اس کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔بیان میں کہا گیا کہ دشمن کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ اگر اس کے بحری اقدامات کے باعث عالمی منڈیوں تک تیل اور گیس کی ترسیل کا ایک راستہ بند کیا گیا ہے تو دیگر برآمدی راستوں کی بندش کا امکان بھی موجود ہے۔پاسدارانِ انقلاب نے اپنے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے سے تیل اور گیس کی برآمدات کا راستہ یا تو سب کے لیے کھلا ہوگا یا پھر کسی کے لیے بھی نہیں۔