لاہور( سپورٹس ڈیسک)ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کرکٹر محمد نواز کے حوالے سے کارروائی کا آغاز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے کیا گیا ہے اور اسی ادارے کی طرف سے اس کارروائی کو مکمل کیا جائے گا۔ترجمان نے بتایا کہ محمد نواز اس معاملے پر اپنا جواب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو جمع کروائیں گے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران محمد نواز کا مبینہ طور پر نشہ آور شے کے استعمال سے متعلق ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد ان کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اس معاملے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی آگاہ کر دیا ہے اور مزید کارروائی ضابطے کے مطابق آگے بڑھائی جا رہی ہے۔
محمد نواز کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز، کارروائی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سپرد
3 گھنٹے قبل