اسلام آباد میں سندھ طاس معاہدے پر بین الاقوامی سیمینار

اسلام آباد میں سندھ طاس معاہدے پر بین الاقوامی سیمینار

Jun 30, 2026|ویب ڈیسک

 اسلام آباد( اباسین خبر)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں سندھ طاس معاہدے کے موضوع پر بین الاقوامی سیمینار جاری ہے۔سیمینار میں سندھ طاس معاہدے کی اہمیت، آبی وسائل کے تحفظ اور علاقائی تعاون سے متعلق امور پر غور کیا جا رہا ہے، جبکہ اس میں وفاقی وزراء، سیاسی رہنما، ماہرین اور متعلقہ حکام شریک ہیں۔افتتاحی اجلاس سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’سندھ طاس معاہدہ: امن اور علاقائی استحکام کا ایک اہم ذریعہ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ خطے میں تعاون، استحکام اور آبی وسائل کے منصفانہ استعمال کے لیے اہم کردار رکھتا ہے۔