رینجرز کیمپ پر حملے میں ملوث زخمی دہشت گرد کے اہم انکشافات

رینجرز کیمپ پر حملے میں ملوث زخمی دہشت گرد کے اہم انکشافات

Jun 29, 2026|ویب ڈیسک

کراچی( اباسین خبر)دہشت گرد تنظیم جماعت الاحرار اور افغان طالبان حکومت کے درمیان روابط سے متعلق دعوؤں کے تناظر میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پاکستان رینجرز سندھ کے کیمپ پر حملے میں ملوث ایک زخمی دہشت گرد نے سرحد پار موجود مبینہ دہشت گرد نیٹ ورک کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی ہیں۔زخمی دہشت گرد کے مطابق اس کا نام عثمان علی ہے اور وہ جلال آباد سے پاکستان آیا تھا۔ اس کے بقول اس کے ساتھ تین دیگر ساتھی بھی تھے جن کے نام عبدالہادی، جانان اور عمر فاروق تھے، جبکہ اس کے مطابق عبدالہادی حملے کے دوران مارا جا چکا ہے۔اس نے دعویٰ کیا کہ جانان نے پاکستان رینجرز کے کیمپ پر دستی بم پھینکا تھا، جبکہ یہ گروہ حملے سے تقریباً سات روز قبل پاکستان پہنچا اور باجوڑ کے رہائشی عبدالہادی کے پاس قیام کیا تھا۔