بھارتی ٹیم کے بنگلادیش کے ممکنہ دورے کی تیاریاں، وائٹ بال سیریز متوقع

بھارتی ٹیم کے بنگلادیش کے ممکنہ دورے کی تیاریاں، وائٹ بال سیریز متوقع

Jul 2, 2026|ویب ڈیسک

نئی دہلی( سپور ٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال سیریز کے لیے بنگلادیش کا دورہ کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے 2026 اور 2027 کی ہوم انٹرنیشنل سیریز کے ٹی وی اور ڈیجیٹل میڈیا رائٹس کی فروخت کے لیے پیشکشیں طلب کر لی ہیں، جن میں بھارت کے خلاف ممکنہ سیریز بھی شامل ہے۔رپورٹس کے مطابق بھارت کا یہ دورہ گزشتہ برس ہونا تھا، لیکن دونوں ممالک کے درمیان سفارتی صورتحال کے باعث اسے مؤخر کر دیا گیا تھا۔مجوزہ شیڈول کے تحت دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ اور تین ٹی 20 بین الاقوامی میچز کھیلے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جن ہوم سیریز کے میڈیا رائٹس کے لیے پیشکشیں طلب کی گئی ہیں، ان میں 2027 میں پاکستان کے خلاف شیڈول پانچ ایک روزہ میچوں کی ہوم سیریز بھی شامل ہے۔