زندگی کی ادھوری محبت آج بھی یاد ہے:شہزاد مختار کا انکشاف
لاہور( شوبز ڈیسک)معروف پاکستانی اداکار شہزاد مختار نے برسوں بعد اپنی زندگی کے ایک اہم پہلو سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ایک مزاحیہ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کی ارینج میرج ہوئی تھی، تاہم اس سے پہلے ان کی زندگی میں ایک ایسی محبت بھی رہی جو اپنے انجام تک نہ پہنچ سکی۔اداکار کے مطابق یہ محبت کبھی باقاعدہ طور پر ظاہر نہ ہو سکی اور دونوں کے درمیان جذبات کا اظہار زیادہ تر خاموشی اور اشاروں تک محدود رہا۔انہوں نے کہا کہ زندگی میں ہر خواہش پوری نہیں ہوتی اور کچھ رشتے اور محبتیں ادھوری رہ جاتی ہیں، لیکن ان کی یادیں انسان کے ساتھ ہمیشہ رہتی ہیں۔