اسلام آباد ( کامرس ڈیسک) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے یورپی یونین کے سفیر نے ملاقات کی جس میں معاشی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خزانہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی معیشت بتدریج میکرو معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے اور چار برس کے بعد بین الاقوامی سرمایہ جاتی منڈی میں پاکستان کی واپسی ایک بڑی پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی اصلاحات کے عمل کو ترجیح دے رہی ہے۔ملاقات کے دوران یورپی یونین کے سفیر نے وزیر خزانہ کو پاک یورپی یونین کاروباری فورم میں شرکت کی دعوت دی۔ وزیر خزانہ اٹھائیس اپریل کو اسلام آباد میں ہونے والے اس فورم میں کلیدی خطاب کریں گے۔