پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت کے فروغ کے لیے اہم معاہدہ

14 گھنٹے قبل
پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت کے فروغ کے لیے اہم معاہدہ

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت مارگلہ ہیوی انڈسٹریز اور جولٹا الیکٹرک کے درمیان الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے لیے مشترکہ منصوبے پر دستخط کیے گئے ہیں۔معاہدے پر جولٹا الیکٹرک کے چیئرمین ڈاکٹر محمد امجد اور مارگلہ ہیوی انڈسٹریز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احسن ندیم نے دستخط کیے۔ اس موقع پر جولٹا الیکٹرک کے منیجنگ ڈائریکٹر شاہزیب امجد سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔منصوبے کے تحت تیار کی جانے والی الیکٹرک گاڑیاں ملک بھر میں سرکاری اداروں، کارپوریٹ سیکٹر اور نجی صارفین کو فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ اس منصوبے میں جدید “سواپیبل بیٹری نظام” کی ترقی پر بھی کام کیا جائے گا۔ابتدائی طور پر دو اور تین پہیوں والی الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے بعد اس مشترکہ منصوبے کے تحت چار پہیوں والی الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری بھی شروع کی جائے گی۔