کھلاڑیوں کی تنخواہوں اور پی سی بی مالی تفصیلات کی فراہمی کا حکم معطل

کھلاڑیوں کی تنخواہوں اور پی سی بی مالی تفصیلات کی فراہمی کا حکم معطل

Aug 4, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی تنخواہوں، میچ فیس، سینٹرل کنٹریکٹس، الاؤنسز، پی سی بی بجٹ اور دیگر مالی مراعات کی معلومات فراہم کرنے سے متعلق حکم روک دیا۔چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی درخواست پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے پاکستان انفارمیشن کمیشن کا 9 جولائی کا فیصلہ آئندہ سماعت تک معطل کر دیا۔عدالت نے پاکستان انفارمیشن کمیشن اور درخواست گزار شہری کاشف شہزاد اعوان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔سماعت کے دوران پی سی بی کے وکیل کاشف ملک ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ طلب کی گئی معلومات صرف ادارے کے اخراجات تک محدود نہیں بلکہ کھلاڑیوں کی انفرادی مالی تفصیلات اور خفیہ معاہدوں سے متعلق معلومات بھی شامل ہیں، جو نجی نوعیت کی ہیں۔عدالت نے پاکستان انفارمیشن کمیشن کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا اور مزید سماعت ملتوی کر دی۔