خرم شہزاد پر جرمانہ، محمد عباس کو آئی سی سی کی وارننگ

خرم شہزاد پر جرمانہ، محمد عباس کو آئی سی سی کی وارننگ

Jul 30, 2026|ویب ڈیسک

ٹاروبا ( سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستانی فاسٹ بولر خرم شہزاد پر جرمانہ عائد کر دیا گیا جبکہ محمد عباس کو تنبیہ جاری کی گئی ہے۔آئی سی سی کے مطابق دونوں پاکستانی کھلاڑیوں نے ضابطہ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی کی، جس پر خرم شہزاد کو میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کیا گیا جبکہ محمد عباس کو وارننگ دی گئی۔آئی سی سی نے دونوں کھلاڑیوں کے ریکارڈ میں ایک، ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق خرم شہزاد نے شے ہوپ کو آؤٹ کرنے کے بعد جارحانہ انداز میں جشن منایا، جبکہ محمد عباس نے جومیل وریکین کو آؤٹ کرنے کے بعد نامناسب انداز میں خوشی کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دی۔ 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم صرف 120 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔