قذافی اسٹیڈیم کی پچ کا ڈی میرٹ پوائنٹ ختم، آئی سی سی کا فیصلہ واپس

قذافی اسٹیڈیم کی پچ کا ڈی میرٹ پوائنٹ ختم، آئی سی سی کا فیصلہ واپس

Aug 21, 2026|ویب ڈیسک

لاہور( سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کی پچ کو دیا گیا ایک ڈی میرٹ پوائنٹ منسوخ کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی اپیل پر آئی سی سی اپیل پینل نے فیصلہ واپس لیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف 4 جون کو کھیلے گئے ون ڈے میچ کی پچ پر غیر معمولی ناہمواری یا ضرورت سے زیادہ اسپن نہیں دیکھا گیا۔فیصلے کے بعد قذافی اسٹیڈیم لاہور کی پچ کے کھاتے میں اب کوئی ڈی میرٹ پوائنٹ باقی نہیں رہا۔