ہانیہ عامر کا فلاحی اقدام، ہسپتال میں نیا وارڈ عطیہ کردیا

ہانیہ عامر کا فلاحی اقدام، ہسپتال میں نیا وارڈ عطیہ کردیا

کراچی( شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے ایک بڑے فلاحی اقدام کے ذریعے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار اور سماجی کارکن ابرار الحق کی فلاحی تنظیم سہارا لائف ٹرسٹ کے تحت چلنے والے ہسپتال میں ہانیہ عامر نے ایک مکمل نیا وارڈ عطیہ کیا ہے۔تنظیم کے مطابق یہ وارڈ فریال نگہت کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا اعلان خود سہارا لائف ٹرسٹ کی جانب سے کیا گیا، جس میں اداکارہ کے جذبۂ خدمت کو سراہا گیا۔سوشل میڈیا پر صارفین نے ہانیہ عامر کے اس اقدام کو خوب سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔