حافظ نعیم الرحمان کی اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
اسلام آباد( اباسین خبر)حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے معاملے پر تمام فریقین کو ان لوگوں کی قدر کرنی چاہیے جو بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے میڈیا سے مشترکہ گفتگو کی، جس میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آزاد کشمیر کی صورتحال تشویش کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ وفد کے ساتھ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے آئے ہیں اور کشمیر کے معاملے پر یہ امید پیدا ہوئی ہے کہ مذاکرات کے ذریعے پیش رفت ممکن ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ کوئی بھی ایسی بات قابلِ قبول نہیں ہوگی جو آئین پاکستان کے خلاف ہو۔ ان کے مطابق اب حکومت کی جانب سے پیش رفت کا انتظار ہے اور حکومت کو آگے بڑھ کر مذاکرات کا آغاز کرنا چاہیے۔