گل فیروزہ نے سنچری نہ بنانے کی خواہش کا اظہار کر دیا

گل فیروزہ نے سنچری نہ بنانے کی خواہش کا اظہار کر دیا

Jul 24, 2026|ویب ڈیسک

کولمبو( سپورٹس ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اوپنر گل فیروزہ نے کہا ہے کہ انہیں سنچری مکمل نہ کرنے کا افسوس ضرور ہے، کیونکہ ان کی خواہش تھی کہ میچ جتوا کر ناقابلِ شکست واپس آئیں۔پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے گل فیروزہ نے کہا کہ وہ دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے پُرامید ہیں اور ٹیم کی کامیابی میں بھرپور کردار ادا کرنے کی کوشش کریں گی۔انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ رنز بنانے میں کامیاب رہیں اور پلیئر آف دی میچ کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ ان کے مطابق وہ بیٹنگ کے دوران بھرپور اعتماد محسوس کر رہی تھیں اور اس بات پر خوش ہیں کہ ان کی اننگز ٹیم کی فتح میں مددگار ثابت ہوئی۔گل فیروزہ نے پاکستانی بولرز کی کارکردگی کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ باؤلرز نے شاندار کم بیک کیا اور سری لنکا کی ٹیم کو بڑا اسکور بنانے کا موقع نہیں دیا۔اوپنر بلے باز کے مطابق بیٹنگ شراکت داری کے دوران حکمت عملی سادہ تھی کہ ہر گیند کو اس کی میرٹ پر کھیلا جائے، جبکہ ٹیم کا فیصلہ تھا کہ وہ جارحانہ انداز میں کھیل جاری رکھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سیریز کا آغاز کامیابی سے ہونا پوری ٹیم کے لیے حوصلہ افزا ہے، اب تمام کھلاڑیاں مثبت سوچ کے ساتھ اگلے میچز میں بھی بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گی۔گل فیروزہ کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کے تحت ہونے والی اس سیریز میں پاکستان کی کوشش ہوگی کہ تینوں میچ جیت کر سیریز تین، صفر سے اپنے نام کی جائے۔