اسلام آباد( کامرس ڈیسک)اسلام آباد میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی شرحوں میں رد و بدل کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول پر لیوی کم جبکہ ڈیزل پر اضافہ کیا گیا ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق پیٹرول پر لیوی میں 9 روپے 24 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی شرح 116 روپے 8 پیسے سے کم ہو کر 106 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔دستاویز کے مطابق ڈیزل پر لیوی میں 8 روپے 67 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل پر لیوی 44 روپے 59 پیسے سے بڑھ کر 53 روپے 26 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔پیٹرولیم ڈویژن نے مزید بتایا کہ مٹی کے تیل پر لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔حکومتی فیصلے کے بعد مختلف ایندھن کی قیمتوں اور ان کے اثرات سے متعلق آئندہ دنوں میں مزید صورتحال واضح ہونے کی توقع ہے۔