سونے کی قیمت میں بڑا دھماکہ، چاندی بھی مہنگی

2 گھنٹے قبل
سونے کی قیمت میں بڑا دھماکہ، چاندی بھی مہنگی

کراچی ( کامرس ڈیسک) پاکستان بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد زیورات کی خریداری مزید مہنگی ہو گئی ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا ایک سو ستاون ڈالر اضافے کے بعد چار ہزار آٹھ سو چودہ ڈالر کی سطح تک پہنچ گیا ہے۔عالمی رجحان کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھنے میں آئے جہاں چوبیس قیراط فی تولہ سونا پندرہ ہزار سات سو روپے اضافے کے بعد پانچ لاکھ چار ہزار ایک سو باسٹھ روپے کا ہو گیا ہے، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت تیرہ ہزار چار سو ساٹھ روپے بڑھ کر چار لاکھ بتیس ہزار دو سو سینتیس روپے تک پہنچ گئی ہے۔دوسری جانب چوبیس قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور یہ چار سو چالیس روپے مہنگی ہو کر آٹھ ہزار ایک سو چوراسی روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔