ملک میں سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 1400 روپے اضافہ

ملک میں سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 1400 روپے اضافہ

Oct 26, 2026|ویب ڈیسک

کراچی ( کامرس ڈیسک)پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 23 ہزار 436 روپے کا ہوگیا۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے اضافہ ہوا، جبکہ 10 گرام سونا 1201 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3 لاکھ 63 ہزار 28 روپے کا ہوگیا۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 14 ڈالر اضافے سے 4009 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔واضح رہے کہ 24 اکتوبر کو پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔