اباسین خبر

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نئی بلند سطح پر پہنچ گئیں

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نئی بلند سطح پر پہنچ گئیں

کراچی( کامرس ڈیسک) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اچانک نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 72 ڈالر 50 سینٹس اضافے کے بعد 4 ہزار 175 ڈالر 30 سینٹس کی سطح پر پہنچ گئی۔عالمی مارکیٹ کے اثرات کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 7 ہزار 250 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 39 ہزار 966 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام سونا 6 ہزار 525 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 75 ہزار 947 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔اسی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی تولہ چاندی 190 روپے بڑھ کر 7 ہزار 79 روپے اور 10 گرام چاندی 171 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 28 روپے تک پہنچ گئی۔